• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری جاں بحق

شائع September 13, 2017

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کے پھکلیاں سیکٹر میں شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے گاؤں دیورا کے رہائشی محمد ظہور جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان رینجرز کے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پر شہری کی ہلاکت:پاکستان کا بھارت سے احتجاج

بیان میں کہا گیا کہ رینجرز نے جوابی کارروائی میں بھارت کی ان چیک پوسٹوں کو نشانہ جہاں سے فائرنگ کی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ 2017 میں اب تک بھارتی افواج 700 سے زائد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہیں۔

بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 29 معصوم شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 110 سے زائد زخمی ہوئے۔

سال 2016 میں بھارت نے 382 بار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024