• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پرپریانکا خفا

شائع September 12, 2017 اپ ڈیٹ September 14, 2017
میگھن مارکل اداکارہ اور انسان دوست بھی ہیں، پریانکا—فائل فوٹو
میگھن مارکل اداکارہ اور انسان دوست بھی ہیں، پریانکا—فائل فوٹو

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے معروف امریکی میگزین وینٹی فیئر کو اداکارہ میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فیشن میگزین وینٹی فیئر نے رواں ماہ ستمبر کے شمارے میں اپنے سر ورق پر اداکارہ میگھن مارکل کو جگہ دی تھی۔

میگزین نے اداکارہ کی اداکاری یا دیگر خوبیاں بیان کرنے کے بجائے سرورق پر شائع کردہ تصویر کے ساتھ ان کی محبت کے بارے میں لکھا تھا۔

وینٹی فیئر میگزین نے سرورق پر میگھن مارکل کی تصویر کے ساتھ بڑے الفاظ میں لکھا کہ ’برطانوی شہزادے ہیری کے لیے پاگل ‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ میگھن مارکل اور برطانوی شہزادے ہیری کے درمیان کافی عرصے سے محبت ہے، شہزادہ ہیری میڈیا پر اپنی محبت سے متعلق الٹی سیدھی خبریں شائع کرنے پر برہم بھی رہتے ہیں۔

36 سالہ امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور 32 سالہ شہزادے ہیری کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ گزشتہ ماہ ہی لیڈی ڈیانا کے بیٹے نے اداکارہ سے محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میگھن مارکل سے متعلق غلط خبروں پر انہیں غصہ آجاتا ہے۔

فیشن میگزین وینٹی فیئر کے سرورق کا عکس
فیشن میگزین وینٹی فیئر کے سرورق کا عکس

فیشن میگزین کی جانب سے اداکارہ میگھن مارکل کی سرورق پر تصویر کے ساتھ انہیں ایک اداکارہ، سماجی کارکن، فلاسافر یا رائٹر لکھنے کے بجائے ایک مرد کی محبت میں پاگل ہونے والی لکھنے پر پریانکا چوپڑا نے وینٹی فیئر کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ٹی آئی ایف ایف) میں فلم پاہنا کی اسکریننگ کے بعد نیوز ویب سائٹ ای ٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ’ پتہ نہیں میں وینٹی فیئر میگزین کے سرورق پرلکھے جملے سے کیوں پریشان ہوں، میگھن مارکل کی تصویر کے ساتھ ان کی محبت کا ذکر کرنا ٹھیک نہیں تھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میگھن مارکل کا صرف یہ روپ نہیں، وہ ایک اداکارہ، ایک سماجی کارکن اور انسان دوست بھی ہے۔

برطانوی شہزادہ ہیری بھی اداکارہ سے محبت کا اعتراف کرچکا—فائل فوٹو
برطانوی شہزادہ ہیری بھی اداکارہ سے محبت کا اعتراف کرچکا—فائل فوٹو

مزید پڑھیں: شہزادی پر بات نہ کرنے پر شہزادہ ہیری کو 'افسوس‘

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں پتہ کہ میگزین کے ساتھ کیا مسئلہ ہے، مگر میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ایک اداکارہ بھی ہیں۔

پگی چوپس نے میگزین کے اس عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیمنسٹ ہیں، مگر وہ مردوں کو پسند کرتی ہیں، لیکن وہ یہ کہنا چاہ رہی ہیں کہ عورت کی بھی ایک شناخت ہوتی ہے۔

پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ وینٹی فیئر میگزین کا عمل صرف جنسی تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ وینٹی فیئر میگزین نے اداکارہ میگھن مارکل کا انٹرویو بھی شائع کیا تھا، جس کا عنوان بھی سرورق پر دیا گیا جملہ تھا، جب کہ اس انٹرویو میں اداکارہ نے برطانوی شہزادے سے محبت اور تعلق سے متعلق بھی باتیں کیں۔

اداکارہ نے وینٹی فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادے سے محبت کا اعتراف کیا—فوٹو: وینٹی فیئر
اداکارہ نے وینٹی فیئر کو دیے گئے انٹرویو میں شہزادے سے محبت کا اعتراف کیا—فوٹو: وینٹی فیئر

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024