• KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:01pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • KHI: Asr 4:25pm Maghrib 6:01pm
  • LHR: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm
  • ISB: Asr 3:40pm Maghrib 5:18pm

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی

شائع September 11, 2017

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئے کوڈا خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا گیا۔

زخمی ہونے والے اہلکارو ں میں حوالدار اسمٰعیل، لانس نائیک خان ولی، لانس نائیک آصف، لانس نائیک ادریس اور سپاہی کاشف شامل ہیں۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا، تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں کالعدم ’جماعت الاحرار‘ بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتی آئی ہے جس میں اکثر سیکیورٹی فورسز، امن کمیٹی کے رضاکاروں اور قبائلی مشران کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں بھی مہمند ایجنسی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے۔

ایجنسی میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر چھ ماہ قبل موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی تھی، جسے اب تک بحال نہیں ہوسکی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025