• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بینظیر بھٹو قتل کیس فیصلہ: مجرموں کی اپیل پر فریقین کو نوٹسز جاری

شائع September 11, 2017

راولپنڈی: سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران کی دائر کردہ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی رجسٹری کے دو رکنی بینچ جسٹس طارق عباسی اور جسٹس حبیب اللہ عامر نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں سزا پانے والے پولیس افسران کی اپیل پر سماعت کی۔

اس موقع پر سابق سٹی پولیس افسر (سی پی او) خرم شہزاد اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) سعود عزیز کے وکیل راجہ غنیم عابر عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی پی پی کابینظیر قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

عدالت نے اپیل کا جائزہ لے کر اسے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

عدالت نے حکومت اور مقدمہ کے مدعی انسپکٹر کاشف ریاض کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ رواں سال 31 اگست کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس کے مطابق 5 گرفتار ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ سابق سٹی پولیس افسر (سی پی او) سعود عزیز اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) خرم شہزاد کو مجرم قرار دے کر 17، 17 سال قید کی سزا اور مرکزی ملزم سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بہتر سیکیورٹی ہوتی توبینظیر بھٹو کا قتل روکنا ممکن ہوتا، عدالت

یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سربراہ اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خود کش حملہ اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، اس حملے میں 20 دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024