• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پاکستان کا پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

شائع September 11, 2017

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے پڑوسی ممالک تک فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق یہ فیری سروس دبئی، مسقط، اومان، گوادر اور چاہ بہار تک شروع کی جائیگی۔

دستاویزات کے مطابق فیری سروس ابتدائی طور پر کراچی سے گوادر اور چاہ بہار تک شروع کی جائیگی۔

مزید پڑھیں: 'کراچی - مسقط فیری سروس کی تجویز کا خیر مقدم'

پی این ایس سی نے مسافروں کی سہولیات اور سیکیورٹی کے لیے وزارت دفاع، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رجوع کرلیا۔

دستاویزات کے مطابق مسافروں کے لیے کینٹین، پارکنگ اور ریسٹ رومز کے لیے تمام پورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق اس کے علاوہ فیریز کی خریداری کے لیے اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 7 نومبر 2015 میں پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پاگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران و عراق کے زائرین کے لیے فیری سروس کا امکان

2014 میں فیری سروس زائرین کے لیے شروع کرنے کی تجویز دی گئی تھی البتہ اب اس سروس کو تجارتی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ابتدا میں بلوچستان اور ایرانی سرحد کے ساتھ امن عامہ کی مخدوش صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران جانے والی زائرین کے لیے اس سروس کی تجویز سامنے آئی تھی.

تبصرے (1) بند ہیں

Jawad Sep 11, 2017 03:54pm
پرویز مشرف کے دور سے سنتے آئیں ہیں مگر عملدرآمد آج تک نہ ہؤا

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024