• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکا میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، دو زخمی

شائع September 11, 2017

امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں قائم ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ رات 8 بجے شمال مشرقی شہر ڈولاس سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں پیش آیا۔

پلانوں پولیس کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: امریکا فائرنگ : 'حملہ آور خاتون پاکستانی تھی'

ان کا کہنا تھا کہ جب پہلا پولیس آفیسر متاثرہ مکان میں داخل ہوا تو اس نے مبینہ حملہ آور کو دیکھ کر اسے ہتھیار ڈالنے کو کہا، جس کے بعد پولیس آفیسر نے فائرنگ کردی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس آفیسر کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

تاہم ان زخمیوں کی حالت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد اور مبینہ حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ تمام مقتولین اور زخمی ہونے والے افراد بالغ معلوم ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: فائرنگ کے واقعے میں رکن کانگریس زخمی

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ خاموش ہمسایوں کی موجودگی میں اس قسم کا واقعہ پلانوں کے لیے غیر معمولی بات ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024