• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اجے دیوگن نے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

شائع September 10, 2017

ویسے تو بھارت کی فلم انڈسٹر میں خانز سے کوئی آگے نہیں جاسکتا، تاہم جب فلم کی کمائی کا معاملہ ہو تو اس میں کبھی کبھار خانز بھی پیچھے رہ جاتے ہیں۔

اس بار ایسا ہی کچھ ہوا شاہ رخ خان کے ساتھ، جن کی گزشتہ ماہ اگست کو ریلیز ہونے والی فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ اب تک 64 کروڑ روپے کما پائی ہے۔

جب کہ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ ریلیز کے پہلے 9 میں شاہ رخ خان کی فلم کی کمائی سے آگے نکل گئی۔

’جب ہیری میٹ سیجل‘ کو 4 اگست کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے پہلے ہی دن 15 کروڑ روپے کا بزنس کرکے دیگر فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جب ہیری میٹ سیجل ناکام کیوں ہوئی؟

تاہم اگلے تین روز بعد شاہ رخ خان کی اس فلم کی کمائی میں مسلسل کمی ہونے لگی، جو یومیہ نیچے ہوتی گئی۔

مزید پڑھیں: ہیری اور سیجل کا رومانوی سفر

بولی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی سب سے زیادہ کمائی ریلیز کے تیسرے دن ہوئی تھی، اتوار ہونے کی وجہ سے فلم نے ساڑھے 15 کروڑ بھارتی روپے بٹورے، جس کے بعد اگلے 24 دنوں میں فلم نے کسی دن بھی تین کروڑ روپے نہیں کمائے۔

’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی 29 دنوں میں مجموعی کمائی 64 کروڑ 32 لاکھ بھارتی روپے ہوئی، جو اجے دیوگن کی فلم ’بادشاہو‘ کی 9 دن کی کمائی سے بھی 5 کروڑ کے لگ بھگ کم ہے۔

اگرچہ ’بادشاہو‘ نے پہلے دن صرف 12 کروڑ 60 لاکھ روپے بٹورے، تاہم آنے والے دنوں میں اس کی کمائی میں مسلسل بہتری ہوتی گئی۔

’بادشاہو‘ نے گزشتہ 9 دن کے دوران سب سے زیادہ کمائی 2 ستمبر کو اپنے ریلیز کے دوسرے کی، اس دن فلم نے 15 کروڑ 60 لاکھ روپے بٹورے۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن کی ’بادشاہو‘ ریلیز

’بادشاہو‘ نے مجموعی طور پر 9 دن میں 68 کروڑ 24 لاکھ روپے کمائے، جو ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی قریبا ایک مہینے کی کمائی سے بھی زیادہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024