آئی فون 8 کے وہ فیچر جو کسی اور موبائل میں نہیں
ویسے تو امریکی کمپنی ایپل کی جانب سے تین دن بعد یعنی 12 ستمبر کو آفیشلی نیا موبائل متعارف کرایا جائے گا۔
تاہم ٹیکنالوجی شائقین اس موبائل کے لیے اتنے بے تاب ہیں کہ ہر آئے دن اس کے نئے فیچر سامنے لاتے ہیں، اور اب تک تقریبا نئے موبائل کے تمام فیچرز لیک ہوکر سامنے آچکے ہیں۔
لیکن ہر روز نت نئے انکشافات کے باعث آئی فون 8 اب تک کا حیرت انگیز فون ثابت ہوچکا ہے، تاہم اب بھی فون سے متعلق معلومات لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
8 ستمبر تک اس موبائل کی رقم کے اندازے تک سامنے آگئے، لیکن کتنی حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل اپنے اس نئے موبائل کو کیا نام دے گی، کیوں کہ کمپنی نے آفیشلی اس موبائل کے نام کا اعلان نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہزار ڈالرز کے آئی فون کا نام کیا ہوگا؟
آئی فون 8 کا نام لوگوں اور شائقین نے خود اپنی سہولت کے تحت اسے دیا ہے، لیکن اب اس تمام حیرانیوں کا اختتام ہونے کو ہے۔
نائن ٹو فائیو میک نے ایپل کے اس نئے موبائل سے متعلق مزید حیران کن انکشافات سامنے لاکر شائقین کو ایک اور تحفہ دیا۔
ویب سائیٹ کے مطابق ایپل کے نئے فون کو فیس آئی ڈی کے ذریعے کھولا اور بند کیا جائے گا، لیکن اس بار چہرے کو اسکین کرنے کے لیے فون کو چہرے کے چاروں طرف گھمانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: آئی فون 8 کیسا ہوگا؟
لیکن اس سے بڑھ کر یہ کہ ایپل کے اس فون میں اینیمیٹڈ تھری ڈی ایموجیز ہوں گے، جنہیں ایپل نے ’اینیموجیز‘ کا نام دیا ہے۔
ان اینیموجیز کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ صارف کے چہرے کے تاثرات میں تبدیل ہوسکیں گے، اور ان میں ممکنہ طور پر صارف اپنے آواز کو بھی ریکارڈ کرسکیں گے۔
یعنی صارفیں کسی بھی دوسرے شخص کے پاس اینیموجیز کی مدد سے چہرے کے تاثرات کے ساتھ وائس میسیج بھی ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کا سب سے مہنگا فون
یہ اینیموجیز صارف کی جانب سے موبائل اسکرین میں چہرے کے تاثرات دینے کے بعد بنیں گے، اور یہ کتے، بلے، بندر اور دیگر جانوروں سمیت دیگر اقسام کے ایموجیز میں تبدیل ہوجائیں گے۔
آئی فون 8 کے حوالے سے وائرلیس چارجنگ کی معلومات تو پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آچکی تھی، لیکن اب بات بھی سامنے آئی ہے کہ ممکنہ طور پر ایپل کے نئے موبائل کو جیب یا بریف کیس سے نکالے بغیر اسے چارج کیا جاسکے گا۔