• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

برے وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے، تھیساراپریرا

شائع September 9, 2017

سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔

کولمبو سے بذریعہ ٹیلی فون ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ انہوں نے دبئی روانگی کی تیاری کرلی ہے جہاں وہ ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

تھیسارا پریرا نے بتایا کہ ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی لیگ ’نیٹ ویسٹ بلاسٹ‘ کے دوران ان سے رابطہ کیا، جس کے بعد سے وہ اس سیریز کے لیے بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ الیون کے چار کھلاڑی پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں

سری لنکن آل راؤنڈر نے کہا کہ ’ابتداء میں میرے گھر والے خوفزدہ تھے تاہم میں نے انہیں کہا کہ پاکستان ایشیائی ہمسایہ ملک ہے، لہذا ہمیں ان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔‘

یاد رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر مارچ 2009 میں لاہور کی لبرٹی چوک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد تھیسارا پریرا، پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی ہوں گے۔

تھیسارا پریرا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ الیون کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور اس موقع کو وہ اپنے ہاتھوں سے جانے نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم، آرمی چیف کو بھی ورلڈ الیون کے میچز دیکھنے کی دعوت

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے 2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں سے مشاورت بھی کی، اور حیران کُن طور پر کسی بھی کھلاڑی نے انہیں پاکستان جانے سے نہیں روکا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سری لنکا کی جانب سے ورلڈ الیون کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور اس ٹیم میں منتخب ہونا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔


یہ خبر 9 ستمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

تبصرے (1) بند ہیں

وسیم بن اشرف Sep 10, 2017 05:21pm
سری لنکن آل راؤنڈر تھیسارا پریرا کا یہ کہنا کہ ہمیں پاکستان کی مدد کرنی ہے اور برے وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا ہے۔قابل ستائش اور دوسرے ممالک کی ٹیموں کےلئے قابل تقلید ہے ہم اپنے سری لنکن بھائیوں کے شکر گزار ہیں کہ وہ اس مشکل کڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں،یہ بڑی اہم بات ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر مارچ 2009 میں لاہور کی لبرٹی چوک پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد تھیسارا پریرا، پاکستان کا دورہ کرنے والے سری لنکا کے پہلے کھلاڑی ہوں گے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024