• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

چارسدہ: سردریاب کے مقام پر پُل گرنے سے 1 شخص ہلاک

شائع September 9, 2017
پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی —فوٹو: ڈان نیوز
پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی —فوٹو: ڈان نیوز

چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے قریب دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر پُل گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

سردریاب پر واقع چیک پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) صیام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ایک ٹرک پُل سے گزر رہا تھا۔

16 سو سیمنٹ کی بوریوں سے لدا 10 وہیلر ٹرک پشاور سے چارسدہ جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شانگلہ:پل گرنے سے گاڑی میں سوار 8 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے تینوں افراد ٹرک میں سوار تھے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ پشاور کو ضلع چارسدہ سے منسلک کرنے والا یہ پُل 1939 میں قائم ہوا تھا اور اس کی حالت انتہائی مخدوش تھی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Khalid khan Sep 09, 2017 04:09pm
If calculated the truck was carrying 72ton (72000kg) of cement weight which is against all laws. He is responsible for damage.
کامران Sep 09, 2017 11:10pm
آئی آئی ... تبدیلی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024