• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

’میں نہیں چاہتی تیمور کو اسٹار کِڈ سمجھا جائے‘

شائع September 8, 2017
سیف اور کرینہ کی بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی —۔ فائل فوٹو
سیف اور کرینہ کی بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی —۔ فائل فوٹو

بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور خان کا بیٹا تیمور علی خان ویسے ہی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے اور انسٹاگرام پر تیمور کی وائرل تصاویر لوگوں کو اس پیارے بچے سے متعلق ہر بات جاننے پر مجبور کرتی رہتی ہیں۔

لیکن دوسرے اداکاروں کے برعکس کرینہ کپور اور سیف علی نہیں چاہتے کہ ان کے بیٹے کو میڈیا کی بہت زیادہ توجہ ملے۔

Cute or handsome ? 😄😄

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا، ’میں سمجھتی ہوں کہ فوٹوگرافرز تیمور کی تصاویر لینا چاہتے ہیں، لیکن میں نہیں چاہتی کہ اسے 'اسٹار کِڈ' سمجھا جائے، میں چاہتی ہوں وہ بالکل عام انسانوں کی طرح بڑا ہو، میں چاہتی ہوں وہ جس طرح رہنا چاہے، ویسے ہی رہے‘۔

#familytime 💕

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

ایک سلیبریٹی ہونے کی وجہ سے سیف اور کرینہ دونوں ہی یہ جانتے ہیں کہ وہ اپنے بیٹے کی تربیت کیسے کریں گے۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے بیٹے سے متعلق 4 دلچسپ باتیں

اداکارہ نے مزید بتایا، ’جب میں ماں بننے والی تھی تو میں نے اور سیف نے اس حوالے سے بات کی تھی کہ ہم سب کچھ کیسے سنبھالیں گے، انہوں نے کہا کہ کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں، وہ ہمارا بیٹا ہے اور لوگ اس کی تصاویر لیں گے، تو جیسا ہے ویسا ہی چلے گا‘۔

💞💞💞

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@therealkareenakapoor) on

کرینہ کا کہنا تھا کہ ’اسٹارز کے لیے تو آسان ہے کہ ان کی تصاویر لی جائیں، تو پھر اپنے بچے کو کیوں چھپائیں؟‘

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور بیٹے کو روزانہ کتنی بار چومتی ہیں؟

خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024