• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

این اے 4 پشاور کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

شائع September 8, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن 26 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 18 سے 20 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 21 سے 23 ستمبر کو ہوگی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی، جو گذشتہ ماہ 28 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پشاور میں انتقال کر گئے تھے۔

گلزار خان 2013 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

گلزار خان کا شمار تحریک انصاف کے منحرف ارکان میں ہوتا تھا اور خیبر پختونخوا میں چند وزراء سے اختلافات کے باعث وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے جبکہ 2014 کے دھرنے کے دوران انہوں نے چند دیگر منحرف ارکان کی طرح اسمبلی رکنیت چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس—۔ڈان نیوز
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کا عکس—۔ڈان نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024