• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

عمران خان نااہلی کیس: سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت کی تاریخ مقرر

شائع September 7, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی دوبارہ سماعت کے آغاز کے لیے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا جس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس عمر عطاء بندیال بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن (ای سی پی) میں اثاثے اور آف شور کمپنیاں ظاہر نہ کرنے سمیت بیرون ملک سے حاصل ہونے والے مبینہ فنڈز سے پارٹی چلانے کے الزامات پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس:'جمائما سے لیا گیا قرض اثاثے کے طور پر لکھنا چاہیے تھا'

کیس کی آخری سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی جس میں درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے تھے۔

اپنے دلائل میں اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سیکڑوں مقدمات کی سماعت کرتی ہے اور فیصلے سناتی ہے لہذا عدالت عظمیٰ سیاسی جماعتوں کی غیرملکی فنڈنگ سے متعلق بھی پالیسی واضح کرے۔

تاہم اکرم شیخ کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024