• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

برکس اعلامیہ میں پاکستان سےکوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا،چینی سفیر

شائع September 7, 2017

پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حوالے سے چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ برکس اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ’یوم دفاع‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ ’علاقائی چیلنجز کے حوالے سے چین اور پاکستان مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ پاکستانی وزیر خارجہ کا دورہ بیجنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی اور برکس اعلامیے کے تناظر میں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے حوالے سے چینی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔‘

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ’برکس اعلامیے میں ان تنظیموں کی بات کی گئی جو پہلے ہی کالعدم قرار دی جاچکی ہیں جبکہ اعلامیے میں پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع نے برکس سربراہی اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کردیا

وزیر خارجہ کا دورہ چین

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف جمعہ، 8 ستمبر کو چین کا ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسلر برائے امور خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے بعد خواجہ آصف روس، ترکی اور ایران کا دورہ بھی کریں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

SHARMINDA Sep 07, 2017 03:24pm
"Nothing New", point to be noted.

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024