• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

بھارت: فائرنگ سے خاتون صحافی ہلاک

شائع September 6, 2017

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون صحافی کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 55 سالہ گاوری لنکیش ریاست کرناٹک میں قائم اپنے گھر کے باہر گاڑی میں سوار تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور قاتلوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، اعلیٰ پولیس افسر آر کے دوتا کا کہنا تھا کہ ان کی حال ہی میں خاتون صحافی سے ملاقات ہوئی تھی لیکن انہوں نے ان کی جان کو کسی بھی قسم کے خطرے کی نشاندہی نہیں کی تھی۔

خاتون صحافی کے قتل پر انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بدھ کی شام نئی دہلی میں احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہندوستان میں صحافی کا قتل

انڈین وومن پریس کورپس کے ایک جاری بیان میں کہا گیا کہ ’اس معاملے میں صحافیوں کی خاموشی جمہوریت کے لیے خطرناک ہے‘۔

خیال رہے کہ مقتول خاتون صحافی گاوری لنکیش فری لانس صحافی اور ایک میگزین ’لنکیش پترک‘ کی ایڈیٹر تھیں، رواں سال نومبر میں انہیں 2008 میں شائع کی جانے والی ایک خبر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکن اسمبلی کو بدنام کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ مذکورہ سزا کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گی۔

خاتون صحافی کی ہلاکت پر بھارت کی تمام سیاسی جماعتوں کے سیاستدانوں نے مذمت کی۔

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامایہ نے واقعے کو حیران کن قرار دیا اور بتایا کہ پولیس کی 3 ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔

مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ بھارت میں حالیہ کچھ سالوں میں فری لانس صحافیوں کو مذہب اور بنیاد پرستی پر بات کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہر 4 سے 5 دن میں ایک صحافی کا قتل‘

2015 میں بنگلور ہی میں ایک اسکالر مالشپا ایم کالبورگی کو ان کے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، انہیں ہندو مذہب اور اس میں عبادت کے طریقہ کار پر تنقید کرنے پر انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔

اس واقعے سے قبل بھارت کی مغربی ریاست مہاشڑا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے توہمات کے مخالف گوون پنسارے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

2013 میں ایک اور شخص نریندر ڈابھولکر کو مہاشڑا کے شہر پونے میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا، وہ بھی مذہبی توہمات کے مخالف تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024