• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ہونڈا سی آر وی ہائیبرڈ 2018 کی اگلے ہفتے رونمائی

شائع September 5, 2017
— فوٹو بشکریہ ہونڈا
— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا کی جانب سے ایس یو وی گاڑی سی آر وی کا ہائیبرڈ ورژن اگلے ہفے متعارف کرایا جارہا ہے۔

یہ جاپانی کمپنی کی پہلی گاڑی ہوگی جو کہ الیکٹرک ایس یو وی ہوگی اور اسے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس گاڑی کو آئندہ ہفتے فرینکفرٹ موٹر شو میں متعارف کرایا جارہا ہے اور ٹو موٹر انٹیلی جنٹ ملٹی موڈ ڈرائیو سسٹم کے ساتھ اس گاڑی میں 2.0 لیٹر آئی وی ٹیک فور سلینڈ پٹرول انجن دیا جائے گا جبکہ الگ سے برقی جنریٹر موٹر بھی ہوگی۔

مزید پڑھیں : ہونڈا کی ایچ آر وی کا 2018 کا ماڈل پیش

اس کے علاوہ سی آر وی 2018 ہونڈا کے 1.5 وی ٹیک ٹربو پٹرول انجن کے ساتھ بھی دستیاب ہوگی جو کہ سکس اسپیڈ مینوئل یا سی وی ٹی ٹرانسمیشن کے ساتھ ہوگا۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا
فوٹو بشکریہ ہونڈا

اس گاڑی میں تین ڈرائیو موڈ دیئے گئے ہیں جن میں سے ایک ای وی ڈرائیو، ہائیبرڈ ڈرائیو اور انجن ڈرائیو شامل ہیں۔

ای وی ڈرائیو موڈ میں یہ صرف بیٹریز اور الیکٹرک موٹر پر چلتی ہے جبکہ ہائیبرڈ ڈرائیو موڈ یہ پٹرول انجن کو الیکٹرک جنریٹر موٹر کو طاقت سپلائی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا سوک کا 2017 کا ماڈل متعارف

اسی طرح ای وی ڈرائیو میں یہ مکمل طور پر پٹرول انجن پر دوڑتی ہے۔

یہ پہلے کے مقابلے میں کچھ چوڑی اور لمبی ہے اور کمپنی کے مطابق شہروں کے گنجان ٹریفک مین یہ ہائیبرڈ ڈرائیو اور ای وی ڈرائیو میں ہی چلائی جاسکتی ہے تاکہ اس کی افادیت بڑھے۔

اس گاڑی کی قیمت فی الحال سامنے نہیں آسکی تاہم موٹر شو میں اس کا اعلان متوقع ہے۔

یہ گاڑی اگلے سال کے شروع میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024