• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گوادر پورٹ پر مزید دو کرینوں کا اضافہ

شائع September 5, 2017

صوبہ بلوچستان میں گوادر پورٹ پر مزید دو کرینیں نصب کردی گئیں جس کے بعد پورٹ پر یومیہ کنٹینر منتقل کرنے کی تعداد میں مزید 1500 کنٹینرز کا اضافہ ہوجائے گا۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی نے کراچی سے جاری ایک بیان میں کہا کہ حال ہی میں نصب کی جانے والی کرینیں کنٹینرز کو براہ راست برتھ پر منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ گوادر پورٹ پر مزید دو کرینوں کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے یومیہ مزید 1500 کنٹینرز پورٹ پر منتقل کیے جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورٹ کے آغاز کے پہلے سال میں ممکنہ طور پر ڈیڑھ لاکھ کنٹینرز کو منتقل کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024