• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'دشمن کی گولیاں ختم ہوجائیں گی، جوانوں کی چھاتیاں نہیں'

شائع September 5, 2017
آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا—فوٹو: اسکرین شاٹ
آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا—فوٹو: اسکرین شاٹ

راولپنڈی: پاک فوج نے 6 ستمبر 'یوم دفاع پاکستان' کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہونے والے خصوصی پروگرام کا پرومو جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ہونے والے ٹوئٹر پیغام کے مطابق یوم دفاع کی مرکزی تقریب 6 ستمبر (بدھ) کی رات 8 بجے شروع ہوگی جسے لائیو نشر کیا جائے گا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے پرومو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بیان کا کچھ حصہ بھی شامل ہے۔

اپنے لہو گرما دینے والے بیان میں آرمی چیف نے کہا، ’پاکستان کے دشمن جو مشرق یا مغرب میں ہیں، وہ میری یہ بات جان لیں کہ ان کے بارود اور گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن ہمارے جوانوں کی چھاتیاں ختم نہیں ہوں گی‘۔

واضح رہے کہ 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے طور پر ہر سال اُن شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

ملک بھر میں یوم دفاع کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جبکہ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب بھی منعقد ہوتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Imran Ahmad Qasrani Sep 05, 2017 02:33pm
hamary pass sirf chatiaan hain Golian nai hain kia ?

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024