• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سری لنکا اپنا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ پاکستان کے خلاف کھیلے گا

شائع September 4, 2017
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 28ستمبر سے دس اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 28ستمبر سے دس اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز رواں ماہ کھیلی جائے گی جہاں سری لنکن کرکٹ ٹیم اپنی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ کرکٹ ٹیسٹ میچ بھی کھیلے گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا جہاں دس اکتوبر کو ختم ہونے والی اس سیریز کا ایک ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا۔

سری لنکا کی ٹیم دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی20 میچز بھی کھیلے گی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ لاہور میں کھیلا جائے گا جس کا انحصار سیکیورٹی کلیئرنس پر ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ امارات میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ ڈے نائٹ ہو گا جو سری لنکا کا گلابی گیند سے کھیلا جانے والا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہو گا۔

آٹھ سال قبل مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گرد حملوں کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے لیکن گزشتہ ماہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط پر ٹیم پاکستان بھیجنے کی منظوری دی تھی۔

ابتدائی طور پر دونوں بورڈز نے تین ٹی20 میچ پاکستان میں کھیلنے پر رجامندی ظاہر کی تھی لیکن بعد میں سری لنکن کرکٹ بورڈ نے صرف ایک میچ کھیلنے پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا۔

2009 کے بعد سے زمبابوے کے علاوہ کسی بھی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا لیکن رواں سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموا ہوئی اور ستمبر میں ورلڈ الیون تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان آ رہی ہے۔

ورلڈ الیون اور سری لنکا کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز نے بھی رواں سال پاکستان میں میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024