• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع

شائع September 4, 2017
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا ایک چار سالہ بیٹا ولیم اور دو سالہ بیٹی چارلٹ بھی ہے۔
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا ایک چار سالہ بیٹا ولیم اور دو سالہ بیٹی چارلٹ بھی ہے۔

برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی بیوی کیٹ میڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے اور کیٹ شدید علالت کے سبب اپنی طے شدہ مصروفیات اور تقاریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔

یہ خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب شاہی جوڑے کے سب سے بڑے بیٹے چار سالہ شہزادہ جیارج نے لندن میں اسکول کا آغاز کردیا ہے۔ ولیم اور کیٹ مڈلٹ کی ایک دو سالہ بیٹی شہزادی چارلٹ بھی ہیں۔

کینسنگٹن محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیوک اور ڈچز آف کیمبرل یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں۔

اس خبر پر شہزادہ ولیم، ان کی دادی اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سمیت شاہی خاندان نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024