• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’نامعلوم افراد 2‘ اور ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ریلیز کردیا گیا

شائع September 1, 2017
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

بالآخر پاکستانی فلموں کے شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، فہد مصطفیٰ اور محسن عباس حیدر کی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ اور ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

دونوں فلموں کو کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، حیدرآباد، سکھر، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت ملک بھر کے تمام شہروں میں بیک وقت ریلیز کیا گیا۔

دونوں فلموں میں کانٹے کا مقابلہ ہے، ویسے عید قرباں پر ان کا مقابلہ کرنے کے لیے 4 پشتو فلمیں بھی میدان میں موجود ہیں، تاہم اصل مقابلہ فہد مصطفیٰ کی ’نامعلوم افراد 2‘ اور ہمایوں سعید کی ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عید قرباں پر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ میں مقابلہ

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو اے آر وائی فلمز جب کہ ’نا معلوم افراد 2‘ کو اردو ون پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

پنجاب نہیں جاؤں گی کا پریمیئر کراچی کے نیو پلیکس سینما میں 29 اگست کو ہوا تھا، جب کہ نامعلوم افراد 2 کا پریمیئر بھی کراچی میں ہی ہوا۔

مزید پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز سے پہلے تیسری فلم کی باتیں

نامعلوم افراد 2 کی خاص بات یہ ہے کہ یہ فلم 2014 کی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد کا سیکوئل ہے، اس میں صدف کنول کے آئٹم سانگ سمیت پہلی بار اداکارہ مرینہ خان بھی کسی فلم میں نظر آئیں گی۔

فلم میں جاوید شیخ جیسے سینیئر اداکار کی وجہ سے فلم کے بلاک بسٹر ہونے کی چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

فلم کے ذریعے ہانیہ عامر ٖفلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، جب کہ عروا حسین بھی اس فلم کا حصہ ہوں گی، جو دوسری فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کا بھی حصہ ہیں

پنجاب نہیں جاؤں گی کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروا حسین ہیں، فلم کے گانے پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں۔

اس فلم کی کہانی ہمایوں سعید اور اس کی جانب سے 2 لڑکیوں مہوش حیات اور عروا حسین سے پیار کیے جانے کے ارد گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ریلیز ہونے سے قبل ہمایوں سعید کی نیندیں اڑ گئیں

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فلموں سے زیادہ بزنس کون سی فلم کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024