• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

عید قرباں پر ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ میں مقابلہ

شائع August 31, 2017 اپ ڈیٹ September 2, 2017

عید قرباں میں محض 2 دن رہ گئے ہیں، اور ملک میں شدید بارشوں نے قربانی اور عید کے مزے کو کرکرا کردیا ہے۔

تاہم پھر بھی فلمی شائقین کو بے صبری سے عید کا انتظار ہے، کیوں کہ اس بار 2 بڑی اور اہم فلمیں پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے جا رہی ہیں۔

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ اور ’نامعلوم افراد 2 ‘ کو کل پاکستان بھر میں نمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

جہاں دونوں فلموں کی کہانی اور گانے شاندار ہیں، وہیں دونوں کی کاسٹ بھی ایک دوسرے کے ٹکر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز سے پہلے تیسری فلم کی باتیں

نامعلوم افراد 2 تین سال قبل 2014 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل ہے، اور اس کی کہانی بھی کامیڈی انداز میں آگے بڑھتی ہے۔

اس فلم کے گانے اور ٹریلر پہلے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، جب کہ فلم کی ٹیم کی جانب سے ملک بھر میں نامعلوم افراد 2 کی بھرپور طریقے سے تشہیر بھی کی گئی۔

اس فلم میں جہاں پہلی فلم کے فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ شامل ہیں، وہیں اس میں ہانیا عامر، عروہ حسین اور مرینہ خان جیسی اداکارائیں بھی نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب نہیں جاؤں گی کا ’رب راکھا‘

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کی کہانی بھی کامیڈی انداز میں آگے بڑھتی ہے، فلم میں ٹرائی اینگل محبت کی کامیڈی شائقین کو پہلی بار پاکستانی فلم میں منفرد انداز میں نظر آئے گی۔

اس فلم کے گانے اور ٹریلر بھی شائقین میں مقبولیت حاصل کرچکے ہیں، جب کہ 29 اگست کو کراچی میں ہونے والے اس کے پریمیئر میں بھی لوگوں نے فلم کی تریف کی۔

’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی مرکزی کاسٹ میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین ہیں، دونوں فلموں کی اہم بات یہ ہے کہ عروہ حسین دونوں کا ہی حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ریلیز ہونے سے قبل ہمایوں سعید کی نیندیں اڑ گئیں

اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں فلموں سے کون میدان مارتا ہے، ابھی تک شائقین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جہاں لوگ فہد مصطفیٰ کے ’نامعلوم افراد 2‘ کو دیکھنے کی بات کر رہے ہیں، وہیں لوگوں نے ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ بھی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024