• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے اضافے کا اعلان

شائع August 31, 2017

کراچی: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں کو آئندہ ماہ کے لیے اپنی پرانی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرول کو 2 روپے سے مہنگا کردیا گیا تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: 3 گنا خسارے میں کمی کے لیے وزیر خزانہ کی مشاورت

مذکورہ اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔

تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ باقی تمام مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ ماہ کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق آج بروز جمعرات کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے گذشتہ ماہ اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قمیت میں 1 روپے 80 پسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024