• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

علی صدیقی وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

شائع August 31, 2017

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے علی جے صدیقی کو معاون خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق علی جے صدیقی فوری طور سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ علی جے صدیقی کا عہدہ ’وزیر مملکت‘ کے برابر ہوگا۔

جے ایس بینک لمیٹڈ اور جے ایس پرائیویٹ اِکویٹی منیجمنٹ کے چیئرمین علی جے صدیقی معروف کاروباری شخص جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں، جبکہ 2016 کے پاناما پیپرز میں علی جے صدیقی کا نام بھی شامل تھا۔

علی جے صدیقی کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کے 5 معاونین خصوصی کا تقرر

قبل ازیں شاہد خاقان عباسی نے بیرسٹر ظفراللہ خان، ڈاکٹر مصدق ملک، مفتاح اسمٰعیل، آصف کرمانی اور خواجہ ظہیر احمد کو اپنا معاونین خصوصی مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔

پانچوں افراد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھی معاونین خصوصی تھے۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی 43 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، جس میں 27 وفاقی وزراء اور 16 وزرائے مملکت شامل تھے۔

بعد ازاں 10 اگست کو نئی کابینہ کے مزید 2 وفاقی وزراء اور 2 وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا ،جس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزراء کی تعداد 47 ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024