• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

قطر کی پاکستانیوں کیلئے ’آمد پر ویزا‘ کی سہولت متعارف

شائع August 30, 2017

قطر نے پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ’آمد پر ویزا‘ کی سہولت متعارف کرا دی۔

قطر کی سب سے بڑی ایئرلائن ’قطر ایئرویز‘ کی ویب سائٹ کے ویزے سے متعلق معلومات کے پیج پر لکھا گیا کہ ’نئے قوانین کے مطابق اب پاکستانی شہری آمد پر 30 روز تک کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ وہ ویزے میں 30 روز کی توسیع کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔‘

تاہم ویزے کے حصول کے لیے شہری کے پاسپورٹ کی مدت میعاد ختم ہونے میں، قطر پہنچنے کی تاریخ سے، کم از کم چھ ماہ باقی ہونا اور ایئر ٹکٹ ہونا لازمی ہے، جس سے واضح ہوسکے کہ آنے والا شہری ملک چھوڑ دے گا۔

واضح رہے کہ ’قطر ایئرویز‘ ملک کی سرکاری اور قومی ایئرلائن ہے۔

فی الوقت یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قطری انتظامیہ پاکستانی شہریوں کے لیے قوانین میں یہ تبدیلی کب کی۔

رواں ماہ کے اوائل میں قطر نے فضائی نقل و حمل اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 80 ممالک کے لیے ویزا کی پابندی ختم کردی تھی۔

قطری محکمہ سیاحت کے عہدیدار حسن الابراہیم نے دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں داخلے کے لیے ویزا کی پابندی ختم کرنے کا مقصد اسے پوری دنیا کے لیے اس خطے کا ایک کھلا ہوا ملک بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی افواہوں کی تردید

قطری وزارت داخلہ کے عہدیدار رشید المزروئی نے کہا کہ 80 ممالک کے شہری صرف اپنا درست پاسپورٹ دکھا کر ملک میں داخلے کی اجازت لے سکتے ہیں۔

قطر ایئرویز کے سربراہ اکبر البقر کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ دنیا میں مزید 62 منازل قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس حکومتی منصوبے سے ایئرلائن کو سب سے زیادہ منافع حاصل ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024