• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حج کو براہ راست اسمارٹ فونز پر دیکھنا اب ممکن

شائع August 29, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

کراچی 29 اگست، 2017۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں، تاہم اس سعادت سے محروم افراد گھر بیٹھے اپنے اسمارٹ فونز اور کمپیوٹر پر بھی مقدس مقامات کی زیارت اب براہ راست کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

SaudiWelcomesTheWorld.org دنیا بھر میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام پھیلانے کے لئے کام کررہا ہے ۔

مزید پڑھیں : خلیج کشیدگی: محض چند درجن قطری حجاج سعودیہ جاسکے

یہ پلیٹ فارم ہر قوم، نسل، رنگ اور ثقافت کے حامل لاکھوں عازمین حج کے سچے واقعات بتاتا ہے جس سے روحانی زندگی میں بہتری آتی ہے۔

یہ پلیٹ فارم ان کے سفر کو دنیا کے سامنے لانے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس کا مقصد اسلام کی حقیقی اقدار سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔

سعودی حکومت کے میڈیا پورٹل حج 2017 (www.Hajj2017.org) کے ذریعے حج 2017 کے بارے میں خبروں، معلومات اور تازہ ترین اطلاعات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اس پورٹل کے ذریعے صحافیوں کو پریس ریلیز، انفوگرافکس اور تصاویر تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ ان تمام چیزوں کو ڈاو ¿ن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ پورٹل استعمال کرنے والوں کو تمام پانچوں آفیشل چینلز کی لائیو اسٹریمنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرمانروا کا قطری عازمینِ حج کیلئے سرحد کھولنے کا حکم

واضح رہے کہ حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے اور قرآن پاک میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کے سفر کا ذکر ہے۔

جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے۔

سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین آچکے ہیں اور تقریبا 5 لاکھ مزید عازمین آنے کا امکان ہے۔ مناسک حج کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور 4 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024