• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یویو ہنی سنگھ بھی علی سیٹھی کی آواز کے دیوانے

شائع August 29, 2017
علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کی دوسری قسط میں ’تنک دھن‘ گانے پر پرفارم کیا  تھا—۔
علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو سیزن 10 کی دوسری قسط میں ’تنک دھن‘ گانے پر پرفارم کیا تھا—۔

پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو ہندوستان میں ایک اور مداح مل گیا اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ ہیں۔

ویسے تو فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے کامیابی سے آگے بڑھتے میوزک شو 'کوک اسٹوڈیو' کا سیزن 10 صرف یہیں نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ کو بھی کوک اسٹوڈیو کی دوسری قسط میں علی سیٹھی، علی حمزہ اور وقار احسن کا گایا ہوا گانا ’تنک دھن‘ کافی پسند آیا۔

گلوکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر یہ گانا شیئر کرنے کے ساتھ لکھا، ’کتنا بہترین گانا ہے، تینوں گلوکار کافی اچھے ہیں، لیکن (ویڈیو میں) علی سیٹھی 3 بجکر 8 منٹ سے 3 بجکر 16 منٹ کے دورانیے میں بہترین ہیں، ان کی آواز میں رفیع صاحب کی جھلک آتی ہے‘۔

مزید پڑھیں: کوک اسٹوڈیو دوسری قسط، ’سیئونی‘ سب سے کمزور پیشکش

34 سالہ ہنی سنگھ نے یہ بھی لکھا، ’اچھے میوزک کی کوئی سرحد، مذہب یا زبان نہیں ہوتی‘۔

جس پر علی سیٹھی نے بھی یو یو ہنی سنگھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ’مہاراج‘ کہا۔

ان دونوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کو دیکھ کر خیال کیا جاسکتا ہے کہ شاید یہ ایک ساتھ پرفارم کرنے کا بھی کوئی ارادہ کرلیں اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً یہ دونوں ممالک کے مداحوں کے لیے زبردست موقع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024