• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی اہلکار شہید

شائع August 27, 2017
فوٹو:آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر

وفاق کے زیرکنٹرول قبائلی علاقے (فاٹا) میں جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں پاک فوج کے دو سپاہی شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق علاقہ برمل سراکنڈی میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ اس دوران سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے اور تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے فیلڈ ہسپتال وانا منتقل کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہید اہلکاروں کی شناخت سپاہی عطاالرحمٰن اور سپاہی عمران علی کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

پاک فوج کی جانب سے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد جہاں دہشت گردوں کی عملداری کمزور ہوئی ہے وہیں بارودی سرنگ کے دھماکوں کے ذریعے سیکورٹی فورسز اور امن کمیٹی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024