• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فریال مخدوم ایک بار پھر امید سے

شائع August 27, 2017 اپ ڈیٹ August 28, 2017
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی اہلیہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل فریال مخدوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔

انہوں نے اپنے دوسرے حمل کا اعلان ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔

خیال رہے کہ فریال مخدوم پہلے بھی 3 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں، اور حال ہی میں ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تنازع ہوا تھا، جس کے بعد عامر خان نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

رواں ماہ 4 اگست کو عامر خان نے اپنی بیوی فریال مخدوم پر ایک اور برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان نے اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر لی

عامر خان کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے گئے اس اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کیے گئے، تاہم جلد ہی فریال مخدوم نے اپنے کئی ٹوئیٹس ڈیلیٹ کردیے تھے۔

بعد ازاں رواں ماہ 13 اگست کو فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان نے انہیں باقاعدگی سے اسلامی طریقے سے تین بار طلاق نہیں دی، اور نہ ہی انہیں ذاتی پیغامات کیے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ فریال مخدوم باکسر عامر خان سے علیحدگی نہیں چاہتیں، اس وجہ سے انہوں نے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلاکر اپنے شوہر پر دباؤ ڈال کر انہیں راضی کرنے کی کوشش کی، تاہم عامر خان نے صاف انکار کردیا۔

گزشتہ ہفتے ہی برطانوی میڈیا نے عامر خان اور فریال مخدوم کی جانب سے ایک دوسرے کو معاف کرنے کی خبریں بھی نشر کیں، تاہم ان خبروں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید پڑھیں: کیا ایک ٹوئیٹ کرنے سے طلاق ہوگئی؟

برطانوی میڈیا نے دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو معاف کیے جانے کی خبریں دیتے ہوئے عامر خان اور فریال مخدوم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سمیت اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کا حوالہ دیا، لیکن اس حوالے سے دونوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کوئی بھی ٹوئیٹ موجود نہیں۔

تنازعات اور معافی ناموں کی خبروں کے ایک ہفتے بعد فریال مخدوم نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب عامر خان پروفیشنل باکسنگ میں واپسی کے لیے تربیت کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

فریال مخدوم نے 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی بیوی سسرال کے مظالم کا شکار

فریال مخدوم نے یہ ٹوئیٹ عامر خان کو ٹیگ نہیں کی، اور نہ ہی ان کے اس اعلان پر پاکستانی نژاد باکسر نے کوئی رد عمل ظاہر کیا۔

دوسری جانب فریال مخدوم کے ٹوئیٹ پر صارفین نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، کئی مداحوں نے پاکستانی نژاد امریکی ماڈل کو امید سے ہونے پر مبارکباد پیش کی، جب کہ کچھ مداحوں نے نکتہ اٹھایا کہ فریال کے امید سے ہونے کے بعد اب دونوں میں باقاعدگی سے طلاق نہیں ہوسکے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024