• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زید علی کی اہلیہ کی تصویر منظر عام پر

شائع August 26, 2017

انٹرنیٹ پر مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار زید علی نے شادی کرکے اپنے مداحوں کو کافی حیران کردیا تھا، جس کے بعد سب ہی ان کی اہلیہ کی تصویر دیکھنے کے لیے کافی بےتاب تھے۔

زید علی نے خود بھی اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا پر وعدہ کیا تھا کہ وہ بہت جلد اپنی اہلیہ کی تصویر سب کو دکھائیں گے۔

مزید پڑھیں: زید علی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اور اب انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اہلیہ اور اپنی تصویر ریلیز کردی ہے، اور یقیناً کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان دونوں کی جوڑی کافی خوبصورت ہے۔

سوشل میڈیا اسٹار نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر پر ’مسٹر اینڈ مسز زید علی ٹی‘ کا کیپشن بھی لکھا۔

زید علی نے اس تصویر کے علاوہ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا ’میری خوبصورت بیوی‘، اور کیپشن دیا ’ہماری شادی‘۔

خیال رہے کہ زید علی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ 18 دنوں میں شادی کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ان کا نکاح رواں ماہ 20 تاریخ کو ہوا تھا۔

2014 میں زید علی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک دوست کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اگلے ہی دن انہوں نے اس پوسٹ کو اَپ ڈیٹ کیا اور لکھا کہ ’میری منگنی نہیں ہوئی، دراصل میں سب کو اپریل فول بنا رہا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: زید علی کا ’18 دن‘ میں شادی کا اعلان

سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے پاکستانی نژاد زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں، تاہم بیرونِ ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود زید نے اپنا طرززندگی روایتی پاکستانیوں جیسا رکھا ہوا ہے۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ان کے فینز کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024