• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کشمیر: عسکریت پسندوں کا بھارتی پولیس کیمپ پرحملہ، 3 اہلکار ہلاک

شائع August 26, 2017

سری نگر: بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بھارتی پولیس کے کیمپ پر حملہ کرکے 3 اہلکاروں کو ہلاک جبکہ 4 کو زخمی کردیا۔

امریکی خبر رساں ادرے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 2 عسکریت پسندوں نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پھلوانہ میں خود کار اسلحہ اور دستی بموں کے ساتھ پولیس کیمپ ’ڈسٹرکٹ پولیس لائنز‘ پر حملہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ایس پی وید نے اے پی کو بتایا کہ ابتدائی حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیریوں کی شہادت پر احتجاج

ایس پی وید کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بھرپور طاقت کے ساتھ جوابی کارروائی کی، تاہم سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں مزید تیزی آگئی جس میں مزید 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس لائن پھلوانہ میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ اب بھی جاری ہے جس میں ایک عسکریت پسند مارا گیا جبکہ پولیس اہلکاروں کے گھروالوں کو بحفاظت پولیس لائن سے باہر نکال لیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 4 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی کارروائی میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک روز بعد ہی 5 اگست کو بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے جھڑپ کے دوران 3 عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فورسز کا لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو دجانہ کی ہلاکت کا دعویٰ

مذکورہ واقعات کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پر تشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور بھارتی فورسز نے اسی دوران 9 اگست کو 3 عسکریت پسندوں اور 1 شہری کو قتل کردیا تھا۔

ادھر 13 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے آؤنیرا میں بھارتی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 حریت پسند جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024