• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں،آرمی چیف

شائع August 25, 2017 اپ ڈیٹ August 26, 2017

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اب پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہ موجود نہیں ہے جبکہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے اور ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے مشترکہ دشمن دہشت گردوں کے خلاف اعتماد کی بنیاد پر مربوط تعاون ضرور ی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان میڈیا کے 9 رکنی وفد نےجنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باوجوہ سے ان کی تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا تھا۔

افغان میڈیا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نے تمام رنگ اور نسل کے دہشت گردوں کے خلاف بلا امیتاز کارروائیاں کی ہیں۔

جنرل قمر باجوہ نے پاکستان کی سرزمین کو افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی کوئی بھی محفوظ پناگاہیں موجود نہیں ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے مشترکہ دشمن اور دہشت گردوں کے خلاف اعتماد کی بنیاد پر مربوط تعاون ضروری ہے جبکہ بیرونی قوتوں کی جانب سے تخلیق کردہ منفی ذہینت کو دور کرنے کے لئے میڈیا کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر موثر سرحدی انتظام کے لئے پاکستان کی طرف باڑ لگانے اور نئی سرحدی پوسٹیں قائم کی جارہی ہیں۔

افغان صحافیوں کے وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا قیمتی وقت دینے اور سیر حاصل گفتگو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایک دوسرے کو سمجھنے کے لئے اس نوعیت کے دورے بہت مفید ثابت ہوں گے کیونکہ حقائق پر مبنی مثبت ذہنیت کے ساتھ واپس وطن جائیں گے۔

خیال رہے کہ افغان صحافیوں کا یہ وفد آئی ایس پی آر کے تعاون سے پاکستان کے چھ روزہ دورے پر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024