• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خواجہ آصف کا حسین حقانی پر ٹرمپ کی نئی پالیسی ’تیار‘کرنے کا الزام

شائع August 24, 2017

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے دور حکومت میں امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی کو ’قابو‘ میں رکھیں۔

انہوں نے حسین حقانی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا سے متعلق اعلان کردہ نئی پالیسی کو تیار کرنے کا بھی الزام لگایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’آصف زرداری حکومت پر تنقید کرنے کے بجائے حسین حقانی کو قابو میں رکھیں، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ امریکی پالیسی تیار کرنے کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ 2008 سے 2011 تک امریکا میں پاکستانی سفیر کے طور پر تعینات رہنے والے حسین حقانی سے پیپلز پارٹی نے، ان کے ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں لکھے گئے مضمون کے بعد لاتعلقی کا اظہار کردیا تھا۔

حسین حقانی نے اپنے مضمون میں دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ سے ان کے 'روابط' کی وجہ سے ہی امریکا القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے اور ہلاک کرنے میں کامیاب ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024