• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اوبر کا پاکستانی صارفین کے لیے کارآمد فیچر متعارف

شائع August 24, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

ایپ بیسڈ رائیڈ شیئرنگ سروس اوبر نے پاکستان میں صارفین کے لیے ایک نیا فیچر ملٹی ڈیسٹینیشن متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے لوگ اپنی لوکیشن سے کئی جگہوں پر اسٹاپ کرنے کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق اوبر کے اس نئے فیچر سے صارفین کو اپنے سفر کے دوران اضافی اسٹاپس کی سہولت ملے گی جہاںسے اپنے ساتھ موجود دیگر افرادکو ڈراپ یا پک کرسکیں گے۔

مسافر گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے تمام اسٹاپس کے کرائے کو بھی دیکھ سکیں گے اور ممکنہ طور پر یہ کافی مددگار فیچر ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں : اوبر بمقابلہ کریم : کونسی سروس زیادہ بہتر؟

اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپنی منزل کا اندراج کرتے ہوئے + کے آئیکون پر کلک کریں۔

اس کے علاوہ آپ رائیڈ کے دوران بھی کئی منازل کا اضافہ کرسکتے ہیں اور یہ تمام اسٹاپس اوبر ڈرائیور کے روٹ پر خودکار طریقے سے فوری اپ ڈیٹ ہوجائیں گے۔

یہ سروس ایسے افراد کے لیے بہترین ہے جو کسی جگہ جاتے ہوئے اپنے دوستوں، بچوں یا دیگر کو پک کرنا چاہتے ہوں یا کسی جگہ جاتے ہوئے سامان اٹھانے کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 'اوبر' کے بعد 'کریم' کی رکشہ سروس؟

پاکستان میں آنے سے پہلے یہ فیچر نیوزی لینڈ میں آزمایا گیا تھا اور وہاں کافی کامیاب ثابت ہوا۔

پاکستان میں یہ کس حد تک کامیاب ثابت ہوتا ہے، اس کا فیصلہ تو مستقبل قریب میں ہی ہوگا، تاہم فی الحال دیگر رائیڈ شیئرنگ سروسز میں ایسی سہولت دستیاب نہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی اوبر ایپ کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024