• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’نامعلوم افراد 2‘ کی ریلیز سے پہلے تیسری فلم کی باتیں

شائع August 24, 2017 اپ ڈیٹ August 25, 2017
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

پاکستان کی آنے والی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، جب کہ فلم کی ٹیم ان دنوں مووی کی تشہیر میں مصروف ہے۔

نامعلوم افراد 2 کے مرکزی اداکار فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر، ہانیا عامر اور عروا حسین سمیت دیگر اداکار پاکستان کے ایک سے دوسرے شہر جاکر فلم کی تشہیر کر رہے ہیں۔

یہ فلم 2014 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم نامعلوم افراد کا سیکوئل ہے، اور شائقین کو امید ہے کہ اس بار بھی انہیں پچھلی فلم جیسا مزہ دیکھنے کو ملے گا۔

لیکن فلم کی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ اس بار شائقین کو پہلی فلم کے مقابلے زیادہ مزہ آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘: صدف کنول کا آئٹم سانگ ریلیز

فلم کے کرداروں، کہانی اور شوٹنگ کے حوالے سے ڈان امیجز نے نامعلوم افراد 2 کے مرکزی اداکار محسن عباس حیدر سے بات کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد 2 کس طرح پہلی فلم کے مقابلے مختلف ہے۔

فلم کی ٹیم کی اسلام آباد میں تشہیر کے موقع پر لی گئی تصویر—فوٹو: انسٹاگرام
فلم کی ٹیم کی اسلام آباد میں تشہیر کے موقع پر لی گئی تصویر—فوٹو: انسٹاگرام

اپنے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں محسن عباس حیدر کا کہنا تھا کہ پہلی فلم میں ان کا کردار بہت بولنے والا تھا، تاہم سیکوئل میں اسے سنجیدہ دکھائے جانے سمیت مالی حالت میں بھی اسے مضبوط دکھایا گیا ہے۔

محسن عباس حیدر کا کہنا تھا ان کا کردار ’مون‘ اس بار فیصل آباد کے غریب گلوکار کے بجائے جنوبی افریقا کا کردار ہوگا، جب کہ اس بار فلم میں شائقین کو ان میں جسمانی تبدیلی بھی نظر آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے صرف ڈیڑھ ماہ کے اندر اپنے وزن کو کم کرنے سمیت سکس پیک بھی بنائے۔

مزید پڑھیں: نا معلوم افراد 2 کے اسٹارز کا ’نچ نچ کے‘ پر ڈانس

فلم کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم کا نام سیاسی تناظر سے لیا گیا ہے، لیکن اس کے برعکس فلم نہ صرف سماجی اور اہم موضوع پر بنی ہوئی ہے، بلکہ ساتھ ہی ساتھ فلم میں کامیڈی اور ایکشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

محسن عباس حیدر نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ فلم میں ایک بدمعاش ٹائپ کے آزاد اور آوارہ پنجابی لڑکے کا کردار ادا کرنے سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

نامعلوم افراد 3 کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگر پہلی فلم کی طرح یہ فلم بھی کامیاب گئی تو اس سیریز کی مزید فلمیں بھی بنائی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضہ میرزا نے اس حوالے سے متعدد بار کہا ہے کہ نامعلوم افراد فرنچائز ہمیشہ مل کر کام کرے گی۔

خیال رہے کہ نامعلوم افراد 2 کو عید قرباں کے موقع پر ملک بھر میں ریلیز کیا جائے گا، فلم کا ٹریلر اور گانے پہلے ہی مقبول ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024