• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ریس 3‘ میں سلمان خان کا مرکزی کردار فائنل

شائع August 24, 2017
سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز نے ایک ساتھ 2014 کی کامیاب فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا— ۔ فائل فوٹو
سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز نے ایک ساتھ 2014 کی کامیاب فلم ’کک‘ میں کام کیا تھا— ۔ فائل فوٹو

بولی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ’ریس‘ کے پہلے دو حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو باکس آفس پر بھی شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم اب سیف علی خان کے اس کردار پر بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان نے قبضہ کرلیا ہے۔

اس بات کا انکشاف اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے کیا، جو خود اس فلم میں سلمان خان کا ساتھ دیتی نظر آئیں گی۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق 32 سالہ جیکولین فرنینڈز نے اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’اے جینٹل مین‘ کی تشہیر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے آنے والے پروجیکٹس کے حوالے سے بتایا۔

مزید پڑھیں: سلمان 'ریس 3' میں سیف کے کامیاب کردار پر قابض؟

اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اس فلم کے علاوہ میں ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ میں مصروف ہوں، جس کے بعد میں فلم ’ڈرائیو‘ کروں گی جس میں میرے ہمراہ سوشانت سنگھ راجپوت ہوں گے اور اس کے بعد میں سلمان خان کے ساتھ ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کا آغاز کروں گی‘۔

ریس 2008 میں ریلیز ہوئی —۔
ریس 2008 میں ریلیز ہوئی —۔

خیال رہے کہ 51 سالہ سلمان خان تو فلم ’ریس‘ کے سیکوئل میں پہلی مرتبہ کام کرتے نظر آئیں گے، تاہم جیکولین فرنینڈز اس کے دوسرے حصے میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ میں سیف علی خان، اکشے کھنہ، بپاشا باسو، انیل کپور، سمیرا ریڈی اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اس فلم نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور سب نے ہی سیف کے اسٹائلش کردار کو بےحد پسند کیا تھا، فلم کی کامیابی کے بعد ہدایت کار نے اس کا سیکوئل بنانے کا ارادہ کیا تھا۔

ریس 2 2013 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی —۔
ریس 2 2013 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی —۔

2013 میں ’ریس 2‘ ریلیز کی گئی جس کی کاسٹ میں سیف علی خان کے ساتھ جون ابراہم، جیکولین فرنینڈز، انیل کپور، امیشا پٹیل اور دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ریس تھری‘ میں کام کے لیے سلمان کی انوکھی شرط

’ریس‘ اور ’ریس 2‘ کی ہدایات عباس اور مستان نے دی تھیں جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ’ریس 3‘ کی ہدایات ریمو ڈی سوزا کرنے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے بھی کچھ رپورٹس سامبے آئی تھیں کہ سلمان خان نے ’ریس 3‘ میں کام کرنے کے لیے فلم کے پروڈیوسر رمیش ترانی کے سامنے یہی شرط رکھی تھی کہ وہ اس فلم کی ہدایات عباس اور مستان سے نہیں بلکہ ریمو ڈی سوزا سے کروائیں۔

فلم میں سلمان خان کا مرکزی کردار تو فائنل ہوگیا لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ فلم میں ہیرو بنیں گے یا ولن کا اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور جیکولین فرنینڈز ایک ساتھ 2014 کی کامیاب فلم ’کِک‘ میں کام کرچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024