• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا بیٹا بازیاب

شائع August 23, 2017 اپ ڈیٹ August 24, 2017

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کے اغوا ہونے والے بیٹے حیات بلوچ کو پولیس نے بازیاب کرا لیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کا کہنا تھا کہ حیات بلوچ کو گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 5 مشتبہ اغوا کاروں کو ہلاک بھی کیا گیا۔

حیات بلوچ کو گزشتہ روز اسی علاقے سے نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا تھا۔

راؤ انوار نے کہا کہ اغوا کاروں نے حیات بلوچ کے اہلخانہ سے ان کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پہلے حیات کی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اغوا کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا اور حیات بلوچ کو گاڑی سمیت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضیٰ بلوچ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خصوص معاون بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024