• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

شائع August 24, 2017
فوٹو/ شٹر اسٹاک—۔
فوٹو/ شٹر اسٹاک—۔

بہت سے لوگوں کو ناشتے میں انڈے کھانا پسند ہوتا ہے، جو صحت کے لیے اہم غذا یعنی پروٹین، آئرن، امائنو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر روزانہ دو انڈے کھائے جائیں تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

روزانہ دو انڈے کھانے سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزا بھی ملتے ہیں۔

تاہم اس کے دیگر فوائد آپ کو حیران کردیں گے۔

دماغ کو تحفظ

کولین پر مبنی فاسفولپڈز نامی جز دماغی خلیات کے درمیان معمول کی کمیونیکشن میں مدد دیتا ہے۔ ایک طبی تحقیق کے مطابق کولین کا حصول دماغی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے، اگر روزانہ دو انڈے کھائے جائیں تو جسم کو یہ جز مناسب مقدار میں ملتا ہے۔ اس کے برعکس کولین کی کمی یادداشت میں مسائل کا باعث بنتی ہے۔

بینائی کو تحفظ

ایک تحقیق کے مطابق انڈے لیوٹین نامی جز سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ جز بینائی کو درست رکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے، جبکہ اس کی کمی آنکھوں کے ٹشوز میں تباہ کن تبدیلیاں لاتی ہے اور بینائی کو ناقابل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

کیلشیئم جذب کرنے میں مددگار

انڈے وٹامن ڈی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو کہ کیلشیئم کو جسم میں بہتر طریقے سے جذب کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی بھی بڑھاتا ہے۔

جلد، بالوں اور جگر کے لیے بہترین

انڈوں میں موجود بائیوٹن، وٹامن بی 12 اور دیگر پروٹینز بالوں اور جلد کی مضبوطی اور لچک میں کردار ادا کرتے ہیں، اسی طرح انڈے کھانے کی عادت جگر سے زہریلے مواد کے اخراج کے عمل کو بہتر کرتی ہے۔

امراض قلب کا خطرہ کم

ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں موجود کولیسٹرول صحت کے لیے نقصان دہ نہیں جبکہ اس میں موجود اومیگا تھری فیٹی اسیڈز ٹرائی گلائیسرائیڈز کی سطح میں کمی لاتا ہے جس سے خون کی شریانوں سے جڑے مسائل جیسے امراض قلب وغیرہ کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

جسمانی وزن میں کمی

ایک امریکی تحقیق کے مطابق انڈوں کے ساتھ ناشتے میں کم کیلوری والی غذا جسمانی وزن میں دوگنا تیزی سے کمی لانے میں مدد دیتی ہے۔

کینسر کا خطرہ کم کرے

دماغ کے لیے ضروری جزو کولین کینسر کا خطرہ بھی کم کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جو خواتین لڑکپن سے انڈوں کا روزانہ استعمال عادت بناتی ہیں، ان میں بریسٹ کینسر کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

بانجھ پن سے بچائے

وٹامنز بی ایسے ہارمونز کو تشکیل دیتا ہے جو بانجھ پن سے بچاﺅ کے لیے ضروری ہے، وٹامن بی نائن یا فولک ایسڈ خون کے سرخ خلیات کو بہتر بناتا ہے جبکہ دوران حمل بچوں کی دماغی نشوونما میں رکاوٹ کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

بڑھاپے کی جانب سفر سست کرے

ایک ڈچ تحقیق کے مطابق روزانہ دو انڈوں کا استعمال 35 سے 40 سال کی عمر کی خواتین میں ایج اسپاٹس (بڑھاپے کے نشانات) کو غائب جبکہ جلد کو ہموار و ٹائٹ کرتا ہے، اسی طرح مردوں میں آنکھوں کے گرد جھریاں نمایاں حد تک کم ہوجاتی ہیں۔


نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024