• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’امریتا سنگھ کی نتھ میرے کیریئر سے زیادہ بڑی‘

شائع August 23, 2017

سوشل میڈیا کی دنیا اتنی عجیب ہے کہ اگر ایک مرتبہ کوئی چیز یہاں شیئر ہوجائے تو وہ کبھی یہاں سے ختم نہیں ہوسکتی اور ہمیشہ واپس آتی ہے چاہے کتنی ہی پُرانی کیوں نہ ہو۔

ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور ان کی سابقہ اہلیہ امریتا سنگھ کی شادی کی تصویر کے ساتھ ہوا، جو آج کل دوبارہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی — فوٹو بشکریہ/ ہندوستان ٹائمز

اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان دونوں اداکاروں کی شادی کی تصویر آج کل دوبارہ کیوں شیئر ہورہی ہے، کیوں کہ نہ تو ان تاریخوں میں ان کی شادی ہوئی تھی اور نہ ہی اس ماہ میں انہوں نے علیحدگی اختیار کی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کی ناکام شادیاں

لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس تصویر کا دوبارہ وائرل ہونے کا مقصد صرف اور صرف امریتا سنگھ کی جانب سے پہنے گئی نتھ ہے، جو اتنی بڑی ہے کہ لوگوں کی توجہ اس کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔

امریتا سنگھ نے اپنی شادی کے موقع پر نہایت خوبصورت انداز اپنایا، ساتھ میں ایک بہت بڑی نتھ بھی پہنی جس کا سوشل میڈیا پر مذاق بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے کہا ’امریتا سنگھ کی تنھ دراصل ایک چوڑی ہے‘۔

انہوں نے کہا ’امریتا سنگھ کی نتھ میرے کیریئر سے زیادہ بڑی‘۔

ان کے مطابق ’امریتا سنگھ کی نتھ زحل سیارے کی رنگز سے زیادہ بڑی ہے‘۔

ایک صارف نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریتا سنگھ کی نتھ میرے فرینڈ سرکل (دوستوں کے گروپ) سے زیادہ بڑی نکلی‘۔

اور آخر میں انہوں نے امریتا سنگھ کی نتھ کو سیف علی خان کے کڑے سے بڑا قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ 47 سالہ سیف علی خان نے 1991 میں 59 سالہ اداکارہ امریتا سنگھ سے شادی کی تھی، سیف علی اپنی اہلیہ سے عمر میں 12 سال چھوٹے تھے، تاہم 2004 میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی، امریتا سنگھ سے سیف علی خان کے دو بچے سارہ اور ابراہیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

اس کے بعد سیف نے 2012 میں 36 سالہ اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی، گزشتہ سال ان دونوں کے ہاں بیٹے کی ہیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے تیمور رکھا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ کپور سیف علی خان سے عمر میں پورے 11 سال چھوٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024