• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

کلثوم نواز کو ’گلے‘ کے کینسر کی تشخیص

شائع August 22, 2017

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔

شریف خاندان کے قریب اور پارٹی کے سینئر رہنما نے ڈان کو علاج کی غرض سے لندن میں موجود کلثوم نواز کی طبی رپورٹس میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہونے کی تصدیق کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کا علاج سرجری کے بجائے کیموتھراپی کے ذریعے کیا جائے گا۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی تشخیص ہے اور دیگر ٹیسٹ رپورٹس سامنے آنے کے بعد اس حوالے سے مزید کچھ کہا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ کلثوم نواز 17 اگست کو غیر متوقع طور پر لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوگئی تھیں۔

نواز شریف کے نااہل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے حلقہ ’این اے 120‘ کے ضمنی انتخاب کے لیے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی امیدوار یاسمین راشد نے ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگائے تھے۔

تاہم الیکشن کمیشن نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) نے درخواستیں دائر کی تھیں۔

تاہم لاہور ہائی کورٹ کے اپیلٹ ٹریبیونل نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر تمام اپیلیں مسترد کردی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025