• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی کا بیٹا اغواء

شائع August 22, 2017

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی غلام مرتضٰی بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا جن کی تلاش جاری ہے۔

سندھ پولیس حکام کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے حیات بلوچ کے اغواء کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ غلام مرتضی بلوچ کے بیٹے کو کراچی کے علاقے گڈاپ میں بقائی میڈیکل ہسپتال کے قریب اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا۔

مزید پڑھیں: راؤ انوار پر سابق ایس ایس پی کے بیٹے کے اغوا کا الزام

اہل خانہ کے مطابق نامعلوم ملزمان نے پہلے حیات کی گاڑی میں سوار تمام افراد کو اغوا کیا اور کچھ فاصلے پر جا کر تمام افراد کو گاڑی سے اتار دیا اور حیات بلوچ کو گاڑی سمیت زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے درخواست وصول کرکے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) اور سٹیزنز پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی۔

گذشتہ برس سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس سجاد شاہ بھی سندھ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں اور اپنے دوستوں سے ملنے کے لیے کلفٹن گئے تھے جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے، تاہم بعدازاں انہیں بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024