• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی: بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

شائع August 22, 2017

کراچی: شہر قائد میں گذشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔

پیر (21 اگست) کی رات کراچی کے مختلف علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش ہوئی، جس سے ایک طرف تو شہریوں کو گرم موسم سے نجات ملی، وہیں کچھ مسائل بھی پیش آئے، خصوصاً کچھ علاقوں میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہونے اور بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کراچی بارش، کرنٹ لگنے سے بچوں سمیت 5 جاں بحق

ریسکیو عہدیداران کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے سے 2 نوجوانوں سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پرانا گولیمار کے علاقے میں گھر میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 18 سالہ بسمہ ہلاک جبکہ ان کی 16 سالہ بہن اقراء اور والدہ قاضو بی بی زخمی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 5 ہلاکتیں

رضویہ سوسائٹی میں کرنٹ لگنے سے 18 سالہ رمیز جاں بحق ہوا، جبکہ 46 سالہ معاذ کی ہلاکت نیو کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں کرنٹ لگنے سے ہوئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ایک ترجمان کے مطابق گارڈن کے علاقے قادری چوک میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔


یہ خبر 22 اگست 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024