• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نا معلوم افراد 2 کے اسٹارز کا ’نچ نچ کے‘ پر ڈانس

شائع August 18, 2017
گانے میں تمام اداکار ڈانس کرتے دکھائے گئے—اسکرین شاٹ
گانے میں تمام اداکار ڈانس کرتے دکھائے گئے—اسکرین شاٹ

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار پاکستانی فلم ’نامعلوم افراد 2‘ کا پرومو سانگ ’نچ نچ کے‘ ریلیز کردیا گیا۔

شانی ارشد کی آواز میں جاری کیے گئے گانے کے بول محسن عباس حیدر نے لکھے ہیں، جب کہ اس کی موسیقی بھی خود شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔

44 سیکنڈ دورانیے کے اس گانے میں فہد مصطفیٰ جاوید شیخ، ہانیہ عامر، عروا حسین اور محسن عباس کو بھی ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نامعلوم افراد 2‘: صدف کنول کا آئٹم سانگ ریلیز

نامعلوم افراد 2 کو عیدلاضحٰی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا، اس سے قبل صدف کنول کے بیلی ڈانس پر فلمایا گیا آئٹم سانگ بھی ریلیز کیا جاچکا ہے۔

آئٹم سانگ میں صدف کنول کے ڈانس کو بہت سراہا گیا۔

خیال رہے کہ فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا جا چکا ہے، جو شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے، یہ فلم 2014 میں آنے والی بلاک بسٹر فلم ’نامعلوم افراد‘ کا سیکوئل ہے۔

مزید پڑھیں: نامعلوم افراد 2 کی اداکارائیں

نامعلوم افراد 2 کی زیادہ تر شوٹنگ بیرون ملک کی گئی ہے، جب کہ اس فلم کے ذریعے ٹی وی اداکارہ مرینہ خان بھی فلم ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

فلم میں ولن کا کردار نیر اعجاز نے نبھایا ہے، جو دبئی کے امیر پتی عرب بنے ہیں، جن کا نہ صرف سونے کا کمونڈ چوری ہوجاتا ہے، بلکہ اس کمونڈ میں موجود ہیرے بھی غائب ہوجاتے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں اس بار بھی فہد مصطفیٰ محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ نظر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024