• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'پنجاب نہیں جاؤں گی ونر ہے'

شائع August 18, 2017
مہیش بھٹ اور ہمایوں سعید کی ایک ساتھ سیلفی — فوٹو/ ٹوئٹر
مہیش بھٹ اور ہمایوں سعید کی ایک ساتھ سیلفی — فوٹو/ ٹوئٹر

بولی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے کتنا قریب ہیں یہ ان کے بیانات کو سُن کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وہ متعدد بار پاکستان کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔

ہندوستان میں پاکستانی فنکاروں پر لگنے والی پابندی پر بھی مہیش بھٹ نے آواز اٹھائی تھی، جن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں آرٹ ہی امن لاسکتا ہے۔

اور اب بولی وڈ ہدایت کار نے پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کو بغیر دیکھے ہی ’ونر‘ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: 'پنجاب نہیں جاؤں گی' کا ٹریلر سامنے آگیا

مہیش بھٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات خان کی تصویر موجود ہے۔

اس پوسٹر کو شیئر کرنے کے ساتھ مہیش بھٹ نے لکھا کہ ’ہمایوں سعید کی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ یکم ستمبر عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے جارہی ہے، یہ فلم ونر ہوگی‘۔

مہیش بھٹ کی اس ٹوئیٹ کے فوری بعد فلم کے مرکزی اداکار ہمایوں سعید نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ’لو یو‘ کہا۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئیٹ میں ہمایوں سعید نے مہش بھٹ کو بہترین انسان بھی کہا۔

خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے بولی وڈ میں 2009 میں فلم ’جشن‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا، جس کی پروڈکشن مہیش بھٹ کے چھوٹے بھائی مکیش بھٹ نے کی تھی۔

فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کی بات کی جائے تو اس فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات خان، عروہ حسین اور اظفر رحمٰن کام کرتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'میں پنجاب نہیں جاؤں گی'

فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور عروہ حسین کے درمیان لو ٹرائی اینگل نظر آتا ہے، جس میں ہمایوں سعید ایک دیہاتی جبکہ مہوش حیات ایک شہری لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اب دیکھتے ہیں کہ رواں سال عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر کتنا بزنس کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024