• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 3:31pm

ملالہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

شائع August 17, 2017
19 سالہ ملالہ یوسف زئی  آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کریں گی—۔
19 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات کی تعلیم حاصل کریں گی—۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی مشہور جامعات میں کیا جاتا ہے، جہاں پڑھنے کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے اور پاکستان کی ملالہ یوسف زئی اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

نوبیل انعام یافتہ ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا ہے، جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔

ملالہ نے مزید لکھا کہ ’میں آکسفورڈ جانے کے لیے بے حد پرجوش ہوں، تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا، یہ مشکل ترین سال تھا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں‘۔

مزید پڑھیں: ملالہ کے نام پر سیارچہ

ملالہ کے اس اعلان کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملالہ کو مبارکباد دینا شروع کردی۔

ایک صارف نے کہا کہ ’چند سال قبل ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے کی جدوجہد پر گولی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ان کا آکسفورڈ میں داخلہ ہوگیا ہے، ان کے لیے دل میں بہت عزت ہے‘۔

ایک اور صارف نے ملالہ کے آکسفورڈ میں داخلے کو یونیورسٹی کی خوش قسمتی قرار دیا اور کہا، ’آکسفورڈ کے لیے کتنے اعزاز کی بات ہے کہ ملالہ نے اس کا انتخاب کیا‘۔

ایک ٹوئٹر صارف نے ملالہ کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ انہیں نے سب کا سر فخر سے اونچا کردیا۔

ایک صارف نے ملالہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ 'وہ وہاں اپنی تعلیم اور خیالات کے اظہار کے موقع کو انجوائے کریں‘۔

خیال رہے کہ 19 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں جو مضامین پڑھنے جارہی ہیں، برطانیہ کے کئی کامیاب سیاست دان، رہنما اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو نے بھی یہی مضامین پڑھے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جنوری 2025
کارٹون : 31 دسمبر 2024