• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مزدوری سے کومبیٹ اسپورٹس کا بادشاہ بننے تک کا سفر

شائع August 16, 2017 اپ ڈیٹ August 17, 2017
— فوٹو بشکریہ کونر میک گریکور انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ کونر میک گریکور انسٹاگرام پیج

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کوئی کھلاڑی صرف ایک انفرادی میچ کے لیے دس کروڑ ڈالرز (دس ارب پاکستانی روپے سے زائد) لے سکتا ہے؟

تاہم یہ حقیقت ہے اور یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا ریسلر نہیں بلکہ یو ایف سی سے تعلق رکھنے والے چیمپیئن کونر میک گریگر ہیں۔

یو ایف سی میں دو بار ڈویژن چیمپیئن رہنے والے کونر میک گریگر کو ’کومبیٹ اسپورٹس‘ کا کنگ بھی کہا جاتا ہے جو کہ اس وقت اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی فائٹ کی تیار کررہے ہیں۔

میک گریگر مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی ہیں جو مارشل آرٹس، باکسنگ، برازیلین جی جِٹسو، کراٹے، ٹائیکوانڈو اور کِک باکسنگ کے گُر جانتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس بار ان کا مقابلہ کسی یو ایف سی کھلاڑی سے نہیں بلکہ باکسنگ کنگ کے ناقابل شکست باکسر فلوئیڈ مے ویدر سے ہے اور کونر میک گریگر 12 راﺅنڈز پر مشتمل باکسنگ میچ کا حصہ بنیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے یہ کھلاڑی انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور نوجوانی میں پلمبر کے طور پر بھی کام کرتے رہے، مگر بتدریج دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور اب یو ایف سی کا سب سے بڑا نام ہیں۔

کونر میک گریگر کے مطابق چیمپیئنز کو ہر نشیب و فراز سے نمٹنے کے قابل ہونا چاہیے اور اپنی جانب آنے والے ہر چیلنج سے لڑنا چاہیے۔

مک گریگر نے دسمبر 2016 میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں باکسر فلوئیڈ مے ویدر کا منہ توڑنے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور اس کے بعد سے دونوں کے درمیان میچ کی افواہیں گرم ہوگئیں تھیں۔

اس میچ کی تصدیق رواں سال جون میں ہوئی اور یہ دونوں 26 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے، تاہم میک گریگر کو اس بار مکسڈ مارشل آرٹس کے داؤ پیج کی بجائے پروفیشنل باکسنگ کو اپنانا ہوگا۔

تاہم میک گریگر کا وعدہ ہے کہ وہ باکسر کو اسی کے میدان میں منہ توڑ جواب دیں گے، حالانکہ باکسنگ ماہرین ایسا نہیں سمجھتے۔

سابق چیمپیئن مائیک ٹائیسن کے خیال میں اس میچ کے دوران میک گریگر شاید مے ویدر کے ہاتھوں 'قتل' ہی ہوجائیں گے۔

مگر کومبیٹ اسپورٹس کے بادشاہ بہت زیادہ پراعتماد ہیں اور اپنی کامیابی کے فارمولے میں کوئی تبدیلی نہیں لانا چاہتے، یہاں تک کہ زیادہ باکسنگ کوچز کی خدمات بھی حاصل نہیں کیں۔

ویسے ان دنوں کا مقابلہ 26 اگست کو لاس ویگاس میں ہوگا، جس میں حصہ لینے پر میک گریگر کو کم از کم دس کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024