• KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.8°C
  • KHI: Clear 18°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 9.8°C

دو ائیر کموڈورز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

شائع August 15, 2017
اس تصویر میں دائیں جانب ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا اور بائیں جانب ائیر وائس مارشل ناصرالحق وائیں نظر آرہے ہیں — فوٹو: نوید صدیقی
اس تصویر میں دائیں جانب ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا اور بائیں جانب ائیر وائس مارشل ناصرالحق وائیں نظر آرہے ہیں — فوٹو: نوید صدیقی

اسلام آباد: حکومت نے ائیر کموڈور حامد راشد رندھاوا اور ائیر کموڈور ناصر الحق وائیں کو ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا اور ائیر وائس مارشل ناصرالحق وائیں نے پاکستان ائیر فورس کی جی ڈی پی برانچ میں جون 1988 میں کمیشن حاصل کیا۔

دونوں ہی افسران الیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں۔

ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور انہوں نے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

دوسری جانب ائیر وائس مارشل ناصر الحق وائیں نے کمبیٹ کمانڈرز اسکول، ائیر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جبکہ انہوں نے اسٹریٹیجک اسٹڈیز اور وار اسٹڈیز اینڈ ڈیفنس مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کررکھیں ہیں۔

دونوں ہی افسران نے اپنے کیرئیر کے دوران فلائنگ اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔

اس کے علاوہ ائیر وائس مارشل حامد راشد رندھاوا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطوراسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف سیفٹی اور چیف آف ائیر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر تعینات رہے تاہم ائیر وائس مارشل ناصر الحق وائیں ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور سیکریٹری چیف آف ائیر اسٹاف تعینات رہے اور انہوں نے بطور ڈیفنس اتاشی عوامی جمہوریہ چین میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

اس کے علاوہ دونوں ہی افسران کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025