• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

متعدد حکومتی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں

شائع August 14, 2017

حکومت پاکستان کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت دفاع، وزارت قانون، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی حکومتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔

ان ہیک ہونے والی ویب سائٹس کے ہوم پیجز پر جانے پر صارفین کے سامنے ایک سیاہ اسکرین آتی جس پر لکھا تھا ' Hacked by LulzSec India ' اور ہیپی انڈی پینڈنس ڈے 15 اگست'۔

ان ویب سائٹس کے اسکرین شاٹس متعدد افراد نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویب سائٹس کافی دیر سے ہیکنگ کا شکار ہے اور اب تک انہیں بحال نہیں کیا جاسکا۔

ان ویب سائٹس تک اب رسائی بھی نہیں ہورہی۔

پرو پاکستانی نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہی گروپ ہیکنگ کے ان حملوں کا ذمہ دار ہے۔

ماضی میں بھی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کے مختلف محکموں اور سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹ ہیک کی جاتی رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ہندوستانی ہیکرز نے پیپلزپارٹی کی ویب سائٹ ہیک کرلی

مئی 2014 میں راولپنڈی پولیس کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا تھا تاہم کسی بھی قسم کے حساس ڈیٹا کو نقصان نہیں پہنچایا گیا تھا۔

اکتوبر 2014 میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کے بیان پر ہندوستانی ہیکرز نے پی پی پی کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا تھا۔

اسی ماہ ہندوستانی ہیکرز نے لاہورہائی کورٹ کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلویز کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز کے حملے

گزشتہ برس پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے ای ٹکٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد بھارتی ہیکرز نے ریلوے کی ویب سائٹ پر حملوں کا سلسلہ تیز کردیا اور رپورٹس کے مطابق ریلوے کی ویب سائٹ کو 2 لاکھ مرتبہ ہیک کرنے کی کوشش کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024