• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

بھومی کا ٹیزر ہولی وڈ پوسٹرز کا مکسچر نکلا

شائع August 13, 2017

تین دن قبل ہی بولی وڈ بابا سنجے دت کی فلم بھومی کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا، جسے محض 24 گھنٹوں میں 80 لاکھ افراد نے دیکھ لیا۔

اب تک فلم کے ٹریلر کو 92 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ اسے ایک لاکھ سے زائد بارلائیک بھی کیا جاچکا ہے۔

بھومی کے ذریعے سنجے دت چند سال کے وقفے سے فلموں میں انٹری دینے جا رہے ہیں، تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ بولی وڈ انڈسٹری نے اس بار بھی اپنی روایت برقرار رکھی۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت کو بھومی سے زیادہ منا بھائی کی پریشانی

جی ہاں سنجے بابا کی فلم بھومی کا پوسٹر بھی کئی ہولی وڈ فلموں کے پوسٹرز کی کاپی نکلا، مطلب بھومی کے پوسٹر کو کئی فلموں کے پوسٹر دیکھ کر کچھ منفرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔

ہندوستان ٹائمز نے فلم ساز انوبھاو سنہا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بھومی کا پوسٹر ایک سے زائد ہولی وڈ فلموں کے پوسٹر کو دیکھ کر بنایا گیا، لیکن پوسٹر دیکھتے ہی پتہ چلتا ہے کہ یہ کاپی ہے۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فلم کے پوسٹر کو کاپی کے کاپی نکلنے کے بعد اب شائقین یہ سوچ رہے ہیں کہ کہیں فلم کی کہانی بھی مختلف فلموں کو دیکھ کر مکسچر نہ بنائی گئی ہو۔

مزید پڑھیں: سنجے دت ایک مرتبہ پھر مشکل میں

فلم شائقین نے مختلف ہولی وڈ فلموں کے پوسٹر کے ساتھ بھومی کے پوسٹر کو انٹرنیٹ پر جاری کیا۔

بھومی کا پوسٹر گیم آف تھرونز سمیت 2012 میں آنے والی فلم دی گرے، 2016 میں آنے والی فری اسٹیٹ آف جونز اور رواں برس آنے والی فلم لوگان کے پوسٹر سے متاثر ہوکر بنایا گیا۔

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیال رہے کہ بھومی کا ٹریلر 10 اگست کو جاری کیا گیا، فلم کو رواں برس 22 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

بھومی کی ہدایات اومنگ کمار نے دی ہیں، جب کہ فلم کو بھشن کمار، سندیپ سنگھ اور اومنگ کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہائی کے بعد سنجے دت کی پہلی فلم
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فلم میں سنجے دت کے علاوہ ادیتا رائو حیدری، سدھانت گپتا اور شارد کیلکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

بھومی کا کردار ادیتا رائو حیدری نے ادا کیا ہے، جو فلم میں سنجے دت کی بیٹی بنی ہیں، باپ اور بیٹی کے ارد گرد گھومنی والی اس فلم کی کہانی سندیپ سنگھ نے لکھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024