• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جشن یوم آزادی: سعودی، ترک فضائی ٹیمیں پاک فضائیہ کا حصہ

شائع August 13, 2017
یوم آزادی کی تقریبات میں 
ترکی کی مشہور ٹیم سولوترک اپنے کرتب دکھائی گی—فوٹو: اے پی پی
یوم آزادی کی تقریبات میں ترکی کی مشہور ٹیم سولوترک اپنے کرتب دکھائی گی—فوٹو: اے پی پی

پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ ترکی اور سعودی عرب کی فضائی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔

ترک فضائیہ کی مشہور فضائی ٹیم 'سولوترک' اور رائل سعودی ائرفورس کی عالمی طور پر مشہور ٹیم 'سعودی ہاکز' پاکستان کی جشن آزادی خوشیوں میں پاک فضائیہ کےساتھ مل کر فضا میں رنگ بکھیریں گی۔

ترک اور سعودی ٹیموں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جشن میں شریک ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

ترک فضائیہ کے فرسٹ لیفٹننٹ ایمرا بائری کا کہنا تھا کہ 'ہم پاکستان اور ترک دونوں قوموں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے تحت جشن کی تیاریوں کی مشق کریں گے'۔

ان کا کہنا تھا کہ سو لو ترک ٹیم میں شامل دو پائلٹ کیپٹن ایرہان گنار اور کیپٹن سردار دوگان دیگر 11 عملے کے ساتھ مشقوں میں حصہ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 'شو کے دوران سولو ترک کے پائلٹ پلس 9 جی سے 3 جی نیگٹیو کی حد میں طاقت ور ایف 16 سی کی مدد سے پرواز کریں گے اور کرتب دکھائیں گے'۔

مزید پڑھیں:71ویں یوم آزادی کی تیاریاں

انھوں نے کہا کہ ناظرین کو ایک بہترین شو کے ذریعے محظوظ کرنے کے لیے ان کی ٹیم کی بہترین کوششیں ہوں گی۔

ترک ٹیم کے رکن نے کہا کہ 'ہمارے پائلٹس نے اپنے کرتب کو بہتر بنایا ہے جنھوں نے اعلیٰ سطح کی تعلیم حاصل کر کررکھی ہے اور پورے شو کی تیاری کسی دوسری ٹیم کی مدد کے بغیر مکمل کی گئی ہے اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا تعلق ہماری قوم سے ہے'۔

ایرہان اور سردار کا کہنا تھا کہ انھیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان کے یوم آزادی کے جشن کا حصہ بن گئے ہیں۔

سعودی ہاکز کے سربراہ کرنل موسیٰ نے کہا کہ 'ہم یہاں پر پاکستان کے یوم آزادی کےجشن کا حصہ بننے کو عزت اور خوشی محسوس کررہے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری ٹیم 6 پائلٹوں پر مشتمل ہے اور ہمیں اس جشن پر شرکت کرنے کے لیےخوشی ہے'۔

واضح رہے کہ ان دو ٹیموں کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر بھی اپنے کرتب دکھائیں گے، پاک فضائیہ کے معراج، ایس اے اے بی-2000 اور آگستا-139 جبکہ آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی-17 اور پی یو ایم اے ہیلی کاپٹر بھی جشن میں حصہ لیں گے۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جشن آزادی کے کرتب 14 اگست کو اسلام آباد اور سی ویو کراچی میں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024